8 اکتوبر 2013 - 20:30
دہشتگردی کے حامی ممالک عراق میں ترقی کے خلاف: نوری مالکی

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حامی ممالک عراق میں ترقی کے خلاف ہیں۔

ابنا:  عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حامی ممالک عراق میں ترقی کے خلاف ہیں۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج کہا ہے کہ دہشتگردی کےحامی ممالک عراق کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق پر امریکہ کے حملوں سے لے کر آج تک جس چیز نے عراق کو ترقی سے روک رکھا ہے وہ دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک، دہشتگردی کی حمایت کرکے عراق کی نابودی کے خواہاں ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے عوام کے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس وقت قومی فتنوں کی سازشوں کی زد میں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے بھیانک واقعات ہورہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲